۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ محمد یزدی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف عالم دین، مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی اب سے کچھ دیر پہلے اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ محمد یزدی مجلس خبرگان کے رکن، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ ،امام راحل (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیرینہ رفیق نے طویل المدت دینی ، علمی اور انقلابی جد و جہد کے بعد آج  89 سال کی عمر میں جسمانی کمزوری اور معدے کی بیماریوں کی وجہ سے دار فانی کو الوداع کہہ کہا۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے ممتاز عالم دین کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

آیت اللہ محمد یزدی 1310 شمسی میں اصفہان کے ایک  علمی اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے،آپ جوانی میں ہی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد قم تشریف لائے اور آیت اللہ العظمی بروجردی، آیت اللہ العظمی اراکی اور امام خمینی جیسے عظیم مراجعین عظام سے کسب فیض کیا۔

انقلاب اسلامی ایران سے قبل مختلف شہروں میں متعدد تقاریر اور انکشافات ان کی سرگرمیوں میں شامل ہیں ، جس کی وجہ سے مرحوم کو کئی بار ملک بدری اور قید کا سامنا کرنا پڑا۔

انقلاب اسلامی ایران کے بعد ، آیت اللہ محمد یزدی نے مختلف شعبوں میں بہت ساری ذمہ داریاں انجام دیں ، جن میں اسلامی مشاورتی اسمبلی کی نمائندگی ، گارڈین کونسل میں رکنیت ، عدلیہ کے سربراہ ، مجلس خبرگان رہبری کی رکنیت اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی سربراہی شامل ہیں۔

عاش سعیدا ومات سعیدا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Manzoor Hussain IN 12:19 - 2020/12/09
    0 0
    Shia
  • شکیلہ بتول IR 13:40 - 2020/12/09
    0 0
    پاکستانی